ابنا: شدید سردی اور تاخیر سے پہنچنے کے باوجود ترک عوام نے کاروان برائے آزادی القدس کا پرجوش خیر مقدم کیا۔مظلوم دار ایسوسی ایشن آف ہیومن رائٹس ترکی کے رہنما رجب کاراگوس نے اس موقع پر ایشیائی کاروان کے شرکاء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر اس کاروان کے سربراہ سلیم غفوری، انڈونیشیا کے محمد معروف اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فیروز مٹھی بوروالا نے مختصر خطاب کیا اور یروشلم کو صیہونی قبضے سے آزاد کروانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
یاد رہے کہ اس عالمی مارچ کے شرکاء آج انقرہ میں موجود اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ انقرہ کے عوام کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد تمام لوگ اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے صیہونی بربریت کے خلاف زبردست مظاہرہ کریں گے۔........ /169