ابنا: گلوبل مارچ ٹو بیت المقدس کے نمائندے محسن ہادی نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یہ کاروان انڈونیشیا ، ہندوستان اور پاکستان سے ہوتا ہوا اب ایران کے شہر تبریز میں پہنچ گیا ہے اس کے بعد یہ کاروان ترکی سے ہوتا ہوا فلسطین اور لبنان کی سرحدی علاقے تک جاۓ گا۔
گلوبل مارچ ٹو بیت المقدس میں ایک سو بیس ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
یہ کاروان انتیس مارچ کو اردن میں داخل ہوگا اور پھر فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ پیدل مغربی کنارے کی مشرقی سرحدوں کی طرف جاۓ گا جہاں عظیم الشان مظاہرے کۓ جائيں گے۔
محسن ہادی نے مزید کہا کہ اس کاروان میں مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو سب کے سب صہیونیت مخالف ہیں۔
یہ کاروان مخلتف ممالک اور شہروں سے گزرتے ہوۓ فلسطین اور غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کی حق پسندی کی آواز دنیا والوں تک پہنچائيں گے۔....... /169