ابنا: پاکستان کے قبائۂی علاقہ کرم ايجنسي ميں فورسز اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ميں 5شدت طالبان پسند ہلاک اور8زخمي ہوگئے ہیں. اس جھڑپ ميں 2سيکيورٹي اہلکاربھي زخمي ہوئے ہیں. سرکاري ذرائع کے مطابق کرم ايجنسي ميں آج صبح وسطي کرم کے علاقے جوگي ميں سيکيورٹي فورسز اور شدت پسندوں کے درميان جھڑپ ہوئي. جھڑپ ميں 5شدت پسند ہلاک اور 8زخمي ہوگئے.شدت پسندوں کے حملوں ميں 2سيکيورٹي اہلکار بھي زخمي ہوگئے ہیں.
.......
/169