20 مارچ 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي خارجہ پاليسي امن و دوستي کے اصولوں پر استوار ہے

ابنا: اقوام متحدہ ميں ايران کے مستقل مندوب محمد خزاعي نے بدھ کي صبح نيويارک ميں اقوام متحدہ کے دفتر ميں نوروز کي مناسبت سے منعقدہ ايک تقريب ميں نئے ہجري شمسي سال کي آمد کے موقع پر ايران کے عوام کي جانب سے لوگوں کو مبارکباد پيش کرتے ہوئے کہاکہ ايران اور ايران کي قوم ہميشہ امن و صلح اور مہر و محبت کي علمبردار رہي ہے اور رہے گي - ايران کے مندوب نے انساني تاريخ و تمدن ميں ايران کے ہزاروں سال پرانے کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تاريخ بشريت ميں نوروز کو ايک قديم روايت و تہذيب کے طور پر پوري دنيا ميں خاص مقام حاصل رہا ہے - اقوام متحدہ ميں ايران کے نمائندے نے کہاکہ نوروز ان جملہ  تيہواروں سے ميں ايک ہے  جو صدياں گذر جانے کے بعد بھي قوموں کے درميان نقطہ اتصال و رابطہ بناہوا ہے  انہوں نے کہا کہ اس تيہوار نے قوموں کو منفرد انداز ميں ايک دوسرے سے منسلک کررکھا ہے -

دنيا کے بارہ ملکوں کے نمائندوں منجملہ ايران،  افغانستان، جمہوريہ آذربائجان، ہندوستان ، عراق ، قزاقستان ، پاکستان ، قرقيزستان ،  تاجيکستان ، ترکي،  ترکمنستان اور ازبکستان کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کے دفتر ميں بدھ کي صبح نوروز کے بين الاقوامي دن کي مناسبت سے منعقدہ تقريب ميں شرکت کي -  اس تقريب کا اہتمام اقوام متحدہ ميں ايران کے نمائندہ دفتر نے کيا تھا -

تقريب ميں اقوام متحدہ ميں متعين ديگر ملکوں کے سفارتکاروں،  يونيورسٹيوں کے اساتذہ اور امريکي و بين الاقوامي ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھي شرکت کي - واضح رہے کہ اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي نے تين سال قبل ايک قرارداد پاس کرکے نوروز کو بين الاقوامي دن کي حيثيت سےسليم کيا تھا -
.......

169