19 مارچ 2012 - 20:30

عراق کے مختلف شہروں ميں وہابی تکفیریوں کے يکے بعد ديگرے کئی بم دھماکوں ميں 43 افراد شہید اور 232 زخمي ہوگئے ہیں.

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کربلا ميں دو کار بم دھماکے ہوئے جس ميں 23 افراد شہید اور چاليس زخمي ہوئے، تيسرا دھماکہ کرکو ک ميں ہوا جہاں پوليس ہيڈ کوارٹر کو نشانہ بنايا گيا.

دھماکے ميں نو پوليس اہل کار ہلاک اور چاليس سے زائد زخمي ہوئے.

بغداد ميں وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر بم دھماکہ ہوا جس ميں دو افراد ہلاک ہوئے.بغداد ميں ہي ايک اور کار بم دھماکے ميں دو ، حلہ ميں ايک اور بيجي ميں ہونے والےدھماکے ميں بھي ايک شخص ہلاک ہوا.

ذرائع کے مطابق ان دھماکوں کے پیچھے وہابی تکفیری دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔.......

/169