19 مارچ 2012 - 20:30

ایران کے انسانی حقوق کے ادارے کے سیکرٹری جواد لاریجانی نے امریکہ اور مغربی حکومتوں پر انسانی حقوق کے بہانے مختلف اقوام کی ثقافتوں کا قتل عام کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق جواد لاریجانی نے مصر میں ناوابستہ تحریک کے ارکان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی حکومتیں عالمی انسانی حقوق کے بہانے دیگر انسانی ثقافتوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور یہ انسانیت کی معنوی اور روحانی ترقی کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ناوابستہ تحریک انسانی حقوق کے بارے میں اصولی اور ٹھوس موقف اپنا کر ان کے راستے میں رکاوٹ بنی ہے۔ ......./169