ابنا: صدر مملکت نے ایشیائی تنظیم بوآئو میں ایران کی رکنیت کے قانون پر عمل درآمد کا حکم دے دیا ہے۔ اس قانون کی ایرانی پارلیمنٹ نے منظوری دی تھی اور اس کے بعد آئین کی نگراں کونسل نے بھی اس کی توثیق کر دی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایشائی تنظیم بوآئو میں رکنیت اختیار کرے اور ابتدائی حصص خریدنے اور رکنیت فیس ادا کرنے کے لیے اقدام کرے۔
بوآئو ایک ایشیائي تنظیم ہے جو اس علاقے اور دنیا کے دیگر علاقوں میں اقتصادی تعاون اور لین دین کو مضبوط بناتی اور اس میں اضافہ کرتی ہے۔ یہ تنظیم عوامی جمہوریہ چین کے آئین اور قوانین کی پیروی کرے گي اور مقامی سماجی رسوم و روایات کا احترام کرے گي۔ .......
/169