ابنا: پاکستان کے پیٹرولیم کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ایران ۔ پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان سے توانائی کا بحران کم کرنے میں مدد دے گا۔ ان کے بقول یہ منصوبہ سنہ دو ہزار چودہ میں مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں گیس کی پیداوار چار اعشاریہ دو بلین کیوبک فٹ ہے جبکہ ضرورت آٹھ بلین کیوبک فٹ کی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ایران سے گيس نہ خریدنے کے سلسلے میں امریکہ کے غیر قانوننی دباؤ کو رد کردیا ہے۔ ........
/169