ابنا: امیر عبداللہیان نے کہا کہ شام کے لئے ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک طیارہ دوائيں لیے کر دمشق پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوائيں شام کی ملت کے حوالی کی جائيں گي جو کہ سامراج کی پابندیوں کا شکار بن چکی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شام کی حکومت اور ملت کے خلاف دوغلی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے مقابل شام کی قوم کی استقامت کو سراہا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے ملت شام کی ہمہ گیر حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطمینان ہے کہ شام، صدر بشار اسد کی اصلاحات کے زیر سایہ بیرونی مسلح مداخلت کا کامیابی سے مقابلہ کرے گا اور استقامت کے سہارے امن و استحکام اور ترقی کی راہ طے کر لے گا۔
........
/169