ابنا: آذربائيجان کے وزيردفاع صفر ابیف نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کي ہر گز کسی کواجازت نہيں دیں گے۔ اس نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان دونوں برادر اور اسلامی ممالک ہیں اور خطے میں امن و سلامتی دونوں ممالک کے لئے اہم ہے۔
سعید جلیلی نے بھی کہا کہ دونوں ممالک کی سلامتی ایکدوسرے کے ساتھ وابستہ ہے انھوں نے کہا کہ غیر علاقائي طاقتیں خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش میں ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا تسلسل جاری رہنا چاہیے جلیلی نے کہا کہ ایران آذربائیجان کو دوست اور برادر ملک کی نگآہ سے دیکھتا ہے۔ اس سے قبل آذربائیجان کے وزير دفاع نے ایرانی وزير دفاع احمد وحیدی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ ........
/169