ابنا: بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے سکیورٹی دستوں نے 22 سالہ نوجوان شہید فاضل میرزا کے جنازے میں شریک لوگوں پر آنسو گيس سےوحشیانہ حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں سوگوار زخمی ہوگئے ہیں۔
شہید نوجوان پہلی مارچ کو احتجاج کے دوران پولیس کی گولی سرمیں لگنے سے زخمی ہوگيا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگيا۔ بحرین میں گذشتہ ایک سال سے عوامی مظاہرے جاری ہیں احتجاجی مظاہروں میں اب تک درجنوں افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑوں بحرینی جیل کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ۔
بحرینی عوام ملک میں جمہوریت اور آزادی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ امریکہ اور سعودی عرب بحرینی حکومت کی حمایت کرکے عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل رہے ہیں۔ ......./169