10 مارچ 2012 - 20:30

افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک امریکی فوجی اہلکار نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 16 بے گناہ شہریوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا-

ابنا: صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں قائم امریکی بیس سے ایک امریکی فوجی باہر نکلا اور اپنی رائفل سے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے 16 شہری جان بحق اور 45 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیٹو نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث امریکی فوجی اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے- قندھار کے گورنرتوریالی ویسا نےبهی فائرنگ سے 16 افراد کے مارے جانےکی تصدیق کی ہے-واقعے کےبعد علاقے کی صورتحال کشیده ہو گئی ہے......../169