10 مارچ 2012 - 20:30

ایرانی بحریہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر ہاتف کو خلیج عدن میں بحری قزاقوں سے بچانے کی کارروائي کو علاقے کے میڈیا نے بھرپور کوریج دی ہے۔

ابنا: ایرانی بحریہ نے ہفتہ کے روز ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خلیج عدن میں ایرانی آئل ٹینکر ہاتف کو اغوا کرنے کی بحری قزاقوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے اتوار کے روز اپنی خبروں اور رپورٹوں میں بین الاقوامی سمندر میں مختلف خطرات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی قدرت و طاقت کو سراہا۔یونائیٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو بحری قزاقوں کے حملے سے بچا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایرانی اور غیرملکی آئل ٹینکروں کو بحری قزاقوں کے حملے سے بچائے گي اور ان کا دفاع کرے گی۔روزنامہ الحیات انٹرنیشنل نے بھی " ایران آئل ٹینکروں کو بحری قزاقوں کے حملوں سے بچاتا ہے" کے زیرعنوان اپنی ایک رپورٹ میں ایرانی بحریہ کی خلیج عدن میں حالیہ کارروائی کے بارے میں تفصیل لکھی ہے۔بحرین کے اخبار الوسط نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی بحریہ نے ایرانی آئل ٹینکر پر بحری قزاقوں کے دو حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔اردن کے اخبار الدستور، مصر کے اخبارات الیوم السابع ، فلسطین کے اخبارات القدس اور دنیاالوطن کے علاوہ لبنان کی ویب سائٹ اذاعۃ النور اور النشرہ نے بھی خلیج عدن میں بحری قزاقوں کے خلاف ایرانی بحریہ کی کارروائی کے بارے میں خبریں شائع کی ہیں۔......./169