ابنا: ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے ترجمان راشد علوی نے آج ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کو اپنے ملک کا ایک قدیمی دوست ملک قرار دیا اور کہا کہ ہندوستان کے تجارتی وفد کے دورۂ ایران سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جن سے دونوں ملکوں کے مابین تجارتی لین دین کو فروغ حاصل ہوگا۔ راشد علوی نے کہا کہ ایران نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور ہمیں چاہیئے کہ علاقے کی ترقی کیلئے ایران میں ممکنہ طور پر ہندوستان کے تجارتی مرکز کے قیام کی کوشش کریں۔ ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے اس ترجمان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران، ہندوستان کی تیل سے متعلق بارہ فیصد ضرورت پوری کرتا ہے کہا کہ دو طرفہ سرمایہ کاری سے ایک دوسرے کی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا اور نتیجے میں دو دوست ملکوں کی حیثیت سے ایران اور ہندوستان کے سیاسی تعلقات بھی مزید مضبوط ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے ساتھہ تجارتی لین دین کو فروغ دینے کیلئے ہندوستان کا ایک بڑا تجارتی وفد کل چار روزہ دورے پر تہران پہنچا ہے۔......./169
10 مارچ 2012 - 20:30
News ID: 302058
ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے اپنے ملک کے تجارتی وفد کے دورۂ ایران کو دونوں ملکوں کیلئے نئے تجارتی مواقع پیدا ہونے کا باعث قرار دیا ہے۔