ابنا: اسلام آباد ميں ميڈياکے نمائندوں سے گفتگو ميں وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کا کہنا تھا کہ گيس پائپ لائن منصوبے پر قومي مفاد ميں فيصلہ کيا جائيگا۔
واضح رہے کہ امریکہ پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے گيس کی خرید اور گیس پائپ لائن منصوبے کو ترک کردے لیکن پاکستانی حکام نے امریکہ کے اس دباؤ کو ابھی تک بالکل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ملکی اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔....... /169