ابنا: انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مسائل کو حل کرنےکے لئے باہمی تعاون اور منصفانہ مذاکرات پر تاکید کی ہے اور ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کی نگرانی میں جاری ہیں انھوں نے کہا کہ ایٹمی ادارے کے انسپکٹر پہلے بھی پارچین کا معائنہ کرچکے ہیں اور اس کے بعد بھی ایران پارچین کا معائنہ کرنے کی اجازت دےگا۔
انھوں نے کہا کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی تمام ممالک کی طرح ایران کا بھی حق ہے اور ایران اپنے اس حق سے پوری طاقت کے ساتھ دفاع کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہوگا اور اس کے سنگين نتائج برآمد ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل بار بار ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کی دھمکی دے رہا ہے اور بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کو وہ اسرائیل کی غاصب صہیونی حکومت کی دھمکیوں کے بارے میں نوٹس لیں۔
.......
/169