7 مارچ 2012 - 20:30

مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ آئی ایس او پاکستان اور صحافی برادری کے درمیان تعلقات بہترین نوعیت کے ہیں جنہیں مزید بھی بہتر بنایا جائے گا۔

ابنا: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سلمان عابد نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر ارشد انصاری اور ان کے پینل کو بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سلمان عابد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارشد انصاری اور ان کے پینل کی صحافی برادری کے لئے ماضی میں خدمات لائق تحسین ہیں جن میں صحافی کالونی کا قیام نمایاں کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ارشد انصاری اور ان کا پینل امسال بھی صحافیوں کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان اور صحافی برادری کے درمیان تعلقات بہترین نوعیت کے ہیں جنہیں مزید بھی بہتر بنایا جائے گا۔ سلمان عابد نے نومنتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا ایک وفد بہت جلد ارشد انصاری سے ملاقات بھی کرئے گا جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ .......

/169