5 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے علاقے کوہستان ميں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں اٹھارہ مسافروں کي شہادت کے بعد حالات بدستور کشيدہ ہيں مگر سات روز تک سرکاري دفاتر اور اسکول بند رہنے کے بعد اب انہيں کھول ديا گيا ہے.

ابنا: پاکستان کے شمالي علاقہ جات سے ملنے والي خبروں ميں کہا جارہا ہے کہ اگر چہ سرکاري دفاتر اور اسکول کھول ديئے گئے ہيں مگر حاضري نہ ہونے کے برابر رہي -

اس سے پہلے گلگت بلتستان کي صوبائي انتظاميہ نے حالات کي نزاکت کے پيش نظر سرکاري دفاتر اور اسکول چار مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کيا تھا ليکن پير کو سرکاري دفاتر اور اسکول کھلنے کے بعد بھي حاضري نہ ہونے کے برابر تھي - 

دوسري طرف گلگت سے شروٹ جانے والي ريلي پر جو کوہستان  دہشتگردانہ واقعے کے خلاف نکالي گئي تھي فائرنگ کے بعد نافذ کيا جانے والا کرفيو اب اٹھاليا گيا ہے تاہم علاقے ميں جگہ جگہ سيکورٹي اہلکار اور رينجرز کے جوان تعينات نظر آرہے ہيں........

/169