3 مارچ 2012 - 20:30

ہندوستان ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہے اوروه ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھے گا۔

ابنا:  یہ بات دہلی کی ریاستی اسمبلی کےڈپٹی اسپیکر امریش سنگھہ گوتم نے ارنا سے خصوصی انٹرویو میں کہی۔ انہوں نےکہاکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کا یہ بیان کوئی اہمیت نہیں رکھتا کہ جس میں امریکہ نے ہندوستان سمیت دیگر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے تیل پر انحصار ختم کریں۔

امریش سنگھہ نے صاف الفاظ میں کہا کہ ہندوستان ایک خود مختار ملک ہے اور وہی کرے گا جو اس کے قومی مفاد میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ امریکہ کے سیاسی دباؤ پر وہ کسی صورت بھی ایران کے ساتھہ اپنے دیرینہ تعلقات پر کوئی سودے بازی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے بہترین مفاد میں ہیں۔........ /169