ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اپنے ہتھیاروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی رپورٹ کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بان کی مون نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیار لبنان کے دفاع کے لئے ہیں اور یہ لبنان کا قانونی حق ہے کہ وہ جارحین کے مقابل اپنا دفاع کرسکے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ بان کی مون صہیونیوں کی مجرمانہ کاروائيوں پر پردہ ڈالتے ہیں، صیہونی حکومت کی جارحیت کو نظرانداز کرتے ہیں اور انہوں نے قدس کی یہودی سازی پر بھی اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں اور قدس کی غاصب حکومت کی دہشتگردانہ کاروائيوں کو دیکھنے کی بھی کوشش نہیں کرتے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ بات اب واضح ہوچکی ہے کہ حزب اللہ کےخلاف بان کی مون کے حملے صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسوں کی حمایت کی غرض سے انجام پارہے ہیں۔
.......
/169