28 فروری 2012 - 20:30

اقوام متحدہ سمیت پاکستان کی سیاسی اورمذہبی شخصیات کی طرف سے پاکستان کےشمالی علاقے میں ہونےوالے دہشتگردانہ حملےکی مذمت کاسلسلہ جاری ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری بان کی مون نے ایک بیان جاری کرکے پاکستان کے شمالی علاقےگلگت میں ایک مسافربس پرہونےوالےحملےکی مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے جاں بحق ہونےوالےافراد کےاہل خانہ سےہمدردی کااظہارکیا اورواقعےکی سخت مذمت کی۔پاکستان کےصدر آصف زردای نے بھی ایک پیغام میں اس دہشتگردانہ حملےکی مذمت کرتےہوئے ذمہ داروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

پاکستان کےوزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی گلگت میں دہشتگردانہ حملےکی مذمت کرتےہوئے اسے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قراردیا۔

پاکستان کےوزیرداخلہ نے اس دہشتگردانہ واقعے کےذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دینےکی تاکیدکی۔ پاکستان کی سیاسی ومذھبی قائدین نے بھی اس واقعےکی سخت مذمت کی ہے

گلگت واقعےميں اٹھارہ شیعہ مسلمانوں کی شہادت کےبعد صوبہ گلگت بلتستان کےوزیراعلی سیدمھدی شاہ نےاس واقعےکی مذمت کرتےہوئے تین روزتک عام سوگ کااعلان کیا۔گلگت پاکستان کےعوام نےبھی اس واقعے پراحتجاجی جلوس نکالا اورحکومت پاکستان میں دہشتگردوں کےمقابلہ اور اس صوبےمیں قیام امن کی توانائی نہ ہونے کاالزام لگایا۔

واضح رہےکہ منگل کےدن مسلح دہشتگردوں نےگلگت کےعلاقےمیں ایک مسافربس پرحملہ کرکے جو

راولپنڈی جارہی تھی اٹھارہ افراد کوشہیدکردیاتھا۔

 دوسری طرف شہدائےگلگت کی تشیع جنازہ میں آج ہزاروں سوگواروں نےشرکت کی ۔

آج ہزاروں لوگوں نےشہدائےگلگت کی تشیع جنازہ میں شرکت کی اور اس دہشتگردانہ واقعےکی مذمت کرتےہوئے واقعےمیں ملوث مجرموں کوقرارواقعی سزا دینےکامطالبہ کیا۔ .....

169