28 فروری 2012 - 20:30

گلگت ميں آج دوپہر 12 بجے سے کرفيو کے نفاذ کا اعلان کرديا گيا ہے،ضلعي انتظاميہ نے گاڑيوں ميں لائوڈ اسپيکر کے ذريعے کرفيو کااعلان کيا،

ابنا: آج دوپہر کوہستان ميں ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں سفاکانہ طور پر شہید ہونے والے ۱۹ شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد جمع ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روزراولپنڈي سے گلگت جانے والي بس کو کوہستان کے علاقے ہربن نالا کے قريب روک کر مسافروں کے شناختي کارڈ چيک کئے گئے اورناصبی وہابی دہشت گردوں نے انہيں شناخت کرنے کے بعد ۱۹افراد کوگولياں مار کر قتل کردياتھا،شہداء کي نماز جنازہ آج دوپہر ادا کي جائے گي جس کے پيش نظرانتظاميہ نے امن و امان کے پيش نظر آج گلگت ميں کرفيونافذ کرنے کا اعلان کياہے. ۔

واضح رہے کہ گلگت میں ہونے والے ۱۹ مومنین کی شہادت پر پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ شہر کراچی میں ہزاروں افراد نے علامتی دھرنا دیا جس سے علامہ راحت حسین الحسینی نے ٹیلی فونک خطاب کیا، آج بھی بعد نماز جمعہ تمام بڑے شہروں میں حکومتی و ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور شیعہ نسل کشی کیخلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔........

/169