ابنا: ریڈیو صوت العراق نے شام کے خلاف سعودی عرب کی خطرناک سازشوں کے بارے میں تجزيہ و تحلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں مغربی اور عربی ممالک کے منصوبوں کی شکست نے سعودی عرب کے حکام کو نفسیاتی کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
شام میں کامیاب ریفرنڈم منعقد ہونے اور شام میں مغربی اور عربی سازشوں کی ناکامی کے بعد امریکہ نوازسعودی حکومت جنون کی حالت میں پہنچ چکی ہے۔شامی حکومت نے امریکہ اور سعودی عرب کے حامی مسلح دہشت گردوں کو شام کے مختلف شہروں میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے انھیں فرار ہونے پر مجبور کردیا ہے اور ان سے بڑی مقدار میں ہتھیاروں کو بھی اپنے قبضہ میں لے لیا اور ادھر شام کی حکومت نے کل ریفرنڈم منعقد کرکے امریکہ اور امریکہ نواز عربی ممالک پر اپنی برتری کو ثابت کردیاہے کیونکہ امریکہ نواز عربی ممالک میں جمہوریت کا کہیں نام نشان نہیں ہے۔
صوت العراق کے مطابق اب سعودی عرب نے شدت پسند اور منحرف وہابی ملاؤں کو فرنٹ لائن پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اب دہشت گرد قتل عام کرنے کے لئے وہابی تکفیری ملاؤں کے فتوؤں کے انتظار میں ہیں صوت العراق کے مطابق وہابی منحرف مفتی عائض القرنی کا شام کے صدر بشار اسد کے قتل کا فتوی دہشت گردی کے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ذرائع کے مطابق وہابیوں نے قذافی کے بھی قتل کافتوی دیا تھا جبکہ وہابیوں نے حسنی مبارک کو بچانے کی بہت کوشش کی۔
صوت العراق کے مطابق انگریزوں نے سعودی حکومت کی داغ بیل ڈالی اور آج بھی انگریز سعودی عرب کے سب سے بڑے مددگار اور سرپست ہیں اور سعودی حکومت مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
........
/169