اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق محترمہ زینب عبدہ حسین عیسی آل خلیفہ کے گماشتوں کی طرف سے استعمال ہونے والی زہریلی گیس کی وجہ سے دم گھٹ کر شہید ہوگئیں۔
شہیدہ جنوبی سہلہ کی رہائشی تھیں اور ان کی عمر 68 برس بتائی گئی ہے۔ یوں بحرین کے انقلاب کرامت کے شہیدوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
دوپہر ایک بجے نوجوان "حداد السماء 2" نامی مظاہرے کے لئے تیاری کرتے نظر آئے اور شام 4 بجے آل خلیفہ کے غنڈوں نے شہید زینب عیسی کے گھر پر حملہ کیا اور ان کے اہل خانہ کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے شہیدہ کے جنازے کے لئے جلوس وغیرہ کا انتظام کیا تو اس کا انجام ان کے خاندان کے لئے بہت برا ہوگا۔
پانچ بجے کے وقت بحرینی نوجوانوں نے "حداد السماء 2" کے تحت اپنے مظاہرے کے سلسلے میں آل خلیفہ کی وزآرت داخلہ کی طرف جانے والی سڑک کو بلاک کردیا اور منامہ کی سڑکوں کے اوپر دھویں کے بادل نظر آئے اور شارع بدیع میں انقلابی نوجوانوں اور آل خلیفہ کے غنڈوں کے درمیاں شدید جھڑپیں ہوئيں۔
آل خلیفہ کے منع کرنے پر 5بجکر 25 منٹ پر شہید حاجیہ زینب عبدہ عیسی کا جلوس جنازہ بلادالقدیم کے قبرستان کی طرف روانہ ہوا اور جلوس میں شریک بحرینیوں نے "یسقط حمد" اور "ہم ظلم کو تسلیم نہیں کریں گے" جیسے نعرے لگائے۔
.........
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
بحرین کا انقلاب کرامت/ بحران سے بھاگنے کے لئے آل خلیفہ کا آخری اقدام