ابنا: افغان وزارت داخلہ کے ذرائع نے دو امریکی مشیروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت داخلہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیکشن میں ہونیوالی فائرنگ میں ان دو امریکیوں کی ہلاکت ہوئی-اس واقعے کے بعد افغان وزارت داخلہ کوسیل کر دیا گیا ہے جبکہ نیٹو نے افغان وزارت دفاع سے بھی اپنے مشیروں کو نکال دیا ہے-
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہواکہ جب پورےافغانستان میں امریکہ اور نیٹو مخالف جذبات زور پکڑ رہی ہیں اور قرآن پاک کي بے حرمتي کے خلاف آج پانچويں روز بھي مظاہرے جاری رہےجس میں مزید 3افرادجان بحق ہوئےاوراس طرح 5 دنوں کے دوران ہونیوالے مظاہروں میں ہلاکتوں کي تعداد27 ہوگئي ہے......... /169