ابنا: صہیونی درندوں نے رام اللہ اور قدس کے درمیان شہر قلندیا کی چیک پوسٹ کے قریب فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں ایک فلسطینی نوجواں شہید ہوگيا۔
فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد صہیونیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپیں ہوئيں۔
ادھر شہر الخلیل میں بھی صہیونیوں کے حملوں میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ الخلیل میں فلسطینیوں نے مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر مظاہرے کئے تھے۔
یاد رہے کہ سترہ برس قبل ایک صہیونی دہشت گرد نے مسجد الخلیل میں نمازیوں پر فائرنگ کی تھی جس میں انتیس نمازی شہید اور ایک سو پچاس زخمی ہوئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق صہیونی درندوں نے قلندیا اور مسجد الاقصی سے دسیوں افراد کو اغوا کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق حماس کی دعوت پر خان یونس میں دسیوں ہزار افراد نے مسجد الاقصی کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں۔
ادھر شام نے مسجد الاقصی پر صہیونیوں کے حملے کی مذمت کی ہے اور صہیونیوں کی اس بربریت کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ........
/169