24 فروری 2012 - 20:30

يمن کے نئے صدر عبد ربہ منصور ہادي نے آج ہفتے کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھا ليا ہے. وہ سابق صدر علي عبداللہ صالح کي اقتدار سے عليحدگي کے بعد گزشتہ ہفتے ہونے والے صدارتي انتخاب ميں واحد اميدوار تھے.

ابنا: يمن ميں نيا صدارتي انتخاب امريکي حمايت يافتہ خليج تعاون کونسل فارمولے کے تحت عمل ميں لايا گيا.جسے یمنی عوام کی مکمل حمایت حاصل نہیں ہے علي عبداللہ صالح چوتھے امریکہ نوازعرب سربراہ ہيں کہ جنہيں اپنے خلاف ايک سال تک جاري رہنے والي عوامي احتجاج کے بعد اقتدار سے ہاتھ دھونے پڑے ہيں.

امریکہ قطر اور سعودی عرب  کے تعاون سے عرب ممالک میں اپنے آلہ کاروں کو بچآنے اور اپنے مخالفین کو گرانے کی کوشش کررہا ہے۔ سعودی عرب ، بحرین اور قطر کے عوام يں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور عرب عوام امریکہ کی غلامی کرنے پر اپنے حکمرانوں سے شدید متنفر ہیں۔ لیکن عرب حکمراں امیرکہ کے تعاون سے اپنا اقتدار قائم رکھنے کی کوشش کررہےہیں۔
 
.......

/169