24 فروری 2012 - 20:30

کراچي… ايران ،پاکستان سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے عوض کھاد اور خام لوہا برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے.

ابنا: وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ايران ،پاکستان سے گندم اور چاول کي خريداري ميں دلچسپي لے رہا ہے اور مال کے بدلے مال کے زريعے پاکستان سے دو لاکھ ٹن چاول بھي درآمد کرنا چاہتا ہے. اس معاملے پرمزيد پيش رفت کے ليے ايراني وفد، پاسکو کے عہديداران سے بھي ملاقات کرے گا.

ماہرين کے مطابق ايران کے پاس 25 ملين ٹن گندم کي پيسنے کي صلاحيت ہے جبکہ فل وقت ايران کي فلار ملز اپني پيداواري صلاحيت کے نصف پر کام کر رہي ہيں. ايران، پاکستان سے گندم خريد کر اس سے آٹا اور ديگر مصنوعات بنا کر اسے وسطي ايشيائي ممالک کو برآمد کرنا چاہتا ہے. ايران پر امريکي پابنديوں کي وجہ سے ايران مال کے بدلے مال پرتجارت کرنا چاہتاہے. 
.......

/169