22 فروری 2012 - 20:30

حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نبیل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ بھر پور طرح سے آمادہ اور توانا ہے۔

ابنا: حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ حزب اللہ پوری طرح سے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کےئے تیار ہے اور صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگاسکتی ہے۔ قاووق نے چودہ مارچ سے موسوم گروہ پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ حزب اللہ چودہ مارچ کی جانب سے مخالفت کے باوجود ہرگز اپنے ہتھیاروں سے دستبردار نہيں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کیا حزب اللہ کے علاوہ بھی کسی گروہ نے دوہزآر چھے میں تینتیس روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کو شکست دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ کسی فرد اور گروہ میں حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کی طاقت نہیں ہے کیونکہ حزب اللہ کو روز بروز عوام کے نزدیک مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ شیخ نبیل قاووق نے خبردار کیا کہ امریکہ لبنان میں بھی اپنے مہرے لانا چاہتا ہے اور اس نے اپنی آلہ کار حکومت کو برسر کار لانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے لیکن اسے شکست ہوئي ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض گروہ لبنان میں حکومت حاصل کرنے کےلئے قومی نعرے لگاتے ہیں لیکن اب ا نہوں نے شام کی قوم کی حمایت کے نعرے لگانے شروع کردئے ہیں جبکہ یہی گروہ شام میں مسلح افراد کے لئے ہتھیار بھی بھیج رہے ہیں۔............... /169