22 فروری 2012 - 20:30

طالبان نے صوبہ قندھار کی امن کونسل سے مذاکرات کی تردید کی ہے۔

ابنا: ڈاون ویب سائٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے آج ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے صوبہ قندھار کی امن کونسل سے کسی طرح کے مذاکرات نہیں کئے ہیں اور یہ خبر پروپگينڈے کےمقصد سے نشر کی گئي ہے۔ انہوں یہ بھی بتایا کہ قطرمیں جاری مذاکرت ابتدائي مرحلےمیں ہیں۔ یاد رہے قندھار امن کونسل کے سربراہ عطا محمد احمدی نے کہا ہےکہ افغان حکام اور اس کونسل کے اراکین نے گذشتہ دس دنوں میں کويٹہ میں طالبان کے ساتھ تین بار مذاکرات کئے ہیں۔........ /169