ابنا: صوبہ سيستان و بلوچستان ميں پوليس کے ساتھ مڈ بھيڑ ميں ريگي دہشتگرد گروہ کے چار افراد ہلاک ہوگئے - اس تصادم ميں ايران کاايک سيکورٹي اہلکار شہيد ہوا ہے –
قابل ذکر ہے کہ ريگي دہشتگرد گروہ کو امريکا کي پشپناہي اور حمايت حاصل ہے اور اس گروہ کے افراد پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ايران ميں داخل ہوکے دہشتگردانہ کاروائياں انجام ديتے ہيں -
ايران کے سيکورٹي اہلکاروں نے اس دہشتگرد گروہ کے سرغنہ عبدالمالک ريگي کو فروري دو ہزار دس ميں ايک پيچيدہ آپريشن ميں گرفتار کرليا تھا جس پر درجنوں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوث ہونے کے جرم پر مقدمہ چلا کے اسي سال جون ميں پھانسي دے دي گئي تھي - يہ گروہ امريکا کي حمايت سے اب بھي اپني سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہے -..........
/169