19 فروری 2012 - 20:30

يونان کے مختلف شہروں ميں پير کو بھي سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے ہوئے جن کے دوران پوليس نے بہت سے لوگوں کو گرفتار کر لياـ

ابنا: ايتھنز سے موصولہ رپورٹ کے مطابق يونان کے عوام نے حکومت کي سختگيرانہ اقتصادي پاليسيوں کے خلاف  پير کو بھي  ملک کے مختلف شہروں ميں مظاہرے کئے جن کے دوران پوليس سے ان کي  جھڑپيں ہوئيں ـ مظاہروں ميں بڑي تعداد ميں  لوگوں نے شرکت کي ـ دار الحکومت ايتھنز ميں پير کو مظاہرے ايسي حالت ميں شروع ہوئے ہيں کہ  يہاں اتوار کو رات دير گئے تک عوام کے مظاہرے جاري تھے -

جن کے دوران پوليس نے ساٹھ سے زائد لوگوں کو گرفتار کرليا تھا-  يونان پر تقريبا ساڑھے چار سو ارب يورو کا غير ملکي قرضہ ہے اور وہ مزيد تيرہ ارب  يورو کي رقم حاصل کرنے کے لئے يورپي يونين، ورلڈ بينک اور آئي ايم ايف کي ہدايات کے مطابق کٹوتي کي پاليسي پر عمل کر رہا ہے.

حکومت کي اس پالیسی کے تحت حکومتي اور نجي اداروں کے ڈيڑھ لاکھ سے زائد افراد کو نوکري سے نکالا جارہا ہے، چاليس حکومتي  اداروں کو ختم يا دوسرے اداروں ميں ضم کرنے کا عمل جاري ہے اور بڑي تعداد ميں سرکاري کمپنيوں کي نجکاري کر دي گئي ہے-........

/169