19 فروری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل احمد وحيدي نے اعلان کياہے کہ ايران مزيد دو سيٹلائٹ عنقريب خلا ميں روانہ کرے گا.

ابنا: احمد وحيدي نے پير کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا ہے کہ طلوع نامي سيٹيلائٹ کو اکيس مارچ سے شروع ہونے والے آئندہ ہجري شمسي سال ميں خلاء ميں  بھيجا جائے گا جبکہ فجر مصنوعي سيارے کو جلد ہي خلاء  ميں روانہ کر ديا جائے گاـ

انہوں نے اسي کے ساتھ طلوع سيٹيلائٹ کي خصوصيات بيان کيں ـ انہوں نے مزيد کہا کہ نہر سوئز سے ايران کے بحري جہازوں کا گزرنا ايران کي بحري دفاعي توانائيوں کي علامت ہےـ

انہوں نے کہا کہ بين الاقوامي سمندر ميں موجودگي ايران کا قانوني حق ہے اور ايران کا اٹھارہواں بيڑا طے شدہ راستے پر آگے بڑھ رہا ہےـ

وزير دفاع وحيدي نے کہا کہ بين الاقوامي بحري حدود ميں مستحکم موجودگي کي پاليسي کے تحت ايران کے بحري بيڑے کو دوسري دفعہ بحيرہ روم ميں بھيجا گيا ہےـ

.......

/169