19 فروری 2012 - 20:30

آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے انسانی حقوق کے دو امریکی اور برطانوی کارکنوں کو آل خلیفہ کے خلاف عوام کے احتجاجی مظاہرے کے دوران حراست میں لیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے منامہ میں عوام کے احتجاجی مظاہرے کے دوران دو امریکی و برطانوی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

دریں اثناء انسانی حقوق کے امریکی کارکن نے عوام بحرینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ان کے پرامن احتجاج کی حمایت کی اور آل خلیفہ کے گماشتوں نے اس کو فوری طور پر حراست میں لیا جبکہ انسانی حقوق کے برطانوی کارکن نے خواتین پر خلیفیوں کے وحشیانہ تشدد کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد بحرین کی مظلوم اور بہادر خواتین کی حمایت کی جس پر خلیفیوں نے اس کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے انقلاب کرامت کی سالگرہ کے بعد سے عوام کے خلاف جبر و تشدد کو شدت بخشی ہے۔

.......

/169-110

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

بحرین کا انقلاب کرامت 370ویں اور 371ویں دن کے واقعات/ سترواں شہید؛ بحرینی عوام میدان شہداء میں/ اپڈیٹس