18 فروری 2012 - 20:30

عالمی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے معاون علی سعیدلو نےتہران میں عراق کے ہاؤسنگ منسٹر محمدصاحب الدراجی سےملاقات میں کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینےکےلئےتیارہے۔

ابنا: علی سعید لو نے کہاکہ ایرانی اورعراقی قومیں دو عظیم ، تاریخ ساز اور مہذب قومیں ہیں جو دوطرفہ تعلقات میں فروغ سے علاقےکےامن وثبات کےلئے مفید واقع ہوسکتی ہیں۔

اس ملاقات میں عراق کےہاؤسنگ منسٹر محمدصاحب الدراجی نے اپنےدورہ تہران پرخوشی کااظہارکرتےہوئے ہاؤسنگ اور تعمیرات کےشعبےمیں تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری طرف عراق میں ایران کےسفیر حسن دانائی فر نے کہاہے کہ پہلےمرحلےمیں دہشتگرد گروہ ایم کےاو کے چار سو دہشت گردوں کو اشرف چھاؤنی سے لبرٹی اڈے میں منتقل کردیاگیاہے۔

دانائی فر نےمزید کہاکہ اس مرحلے کے بعد ان عناصر کومد نظر ممالک ميں منتقل کرنےکافیصلہ کیاجائےگا۔

عراق میں ایران کےسفیر نے ایم کےاو، کے دہشتگرد عناصر کی اشرف چھاؤنی سے لبرٹی اڈے میں منتقلی کوعراق اور اقوام متحدہ کےساتھ ہونے والےسمجھوتے کےمطابق قرار دیا ہے۔
....... 
/169