17 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلہ پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش کیا جانا، در حقیقت پاکستان کی ارضی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔

ابنا:  اے پی پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے بارے میں امریکہ کی گھناؤنی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بلوچستان کے مسئلہ پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں قرارداد پیش کیا جانا، در حقیقت  پاکستان کی ارضی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف قراردیا ۔

وزیراعظم پاکستان کے علاوہ بلوچستان کے وزیراعلٰی نے بھی اس قرارداد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی قرارداد کے مطابق بلوچی عوام کو تاریخی طور پر حقِ خود ارادیت حاصل ہے۔امریکہ کا یہ اقدام پاکستان کو تقسیم کرنے کی ایک گہری سازش کا حصہ ہے جس میں بعض عرب ممالک بھی شامل ہیں امریکہ کے غیر قانونی اقدام کی ہمیشہ عرب ریاستوں نے حمایت کی ہے اور آج بھی علاقہ میں امریکہ کی بالا دستی قائم کرنے میں عرب ریاستوں کی طرف سے امریکہ کو زبردست حمایت حاصل ہے بعض عرب ریاستوں میں امریکی بحری بیڑے اور بری فوج  تعینات ہیں جن میں قطر، بحرین اور سعودی عرب شامل ہیں۔ .......

/169