ابنا: واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قرارداداقوام متحدہ کےرکن ملک اور اقوام متحدہ کےدوست ملک کی علاقائی سالمیت پر شکوک وشبہات پیداکرنےکے مترادف ہے۔پاکستان کیلئے یہ قطعی طورپر ناقابل قبول ہے۔
پاکستان کے اس صوبے میں منتخب اسمبلی موجودہے جبکہ صوبے کی قومی اسمبلی میں بھی نمائندگی موجود ہے۔ بلوچستان کے مسائل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
بلوچستان کے اندرونی معاملات کو حل کرنا پاکستانیوں اور اس کےجمہوری اداروں کا کام ہے۔ا س قراردادکے پس پردہ افراد کو ہماری نصیحت ہےکہ اپنے فکریں اور تشویش اپنے گھر تک ہی محدودرکھیں۔ اس طرح کے اقدامات پاک امریکا تعلقات کو بری طرح متاثرکریں گے۔
پاک امریکاتعلقات کی قدرکرتےہیں لیکن پاکستان کے وقار، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی قیمت پر نہیں۔
........
/169