15 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے مذاکرات کے لئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے نام خط میں تعمیری گفتگو پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مرحلہ وار مذاکرات کئےجائیں ۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے نام مذاکرات کے لئے خط لکھا ہے جسے ایسوسی ایٹڈ پریس نے شائع کیا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے مذاکرات کے لئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے نام خط میں تعمیری گفتگو پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے مرحلہ وار مذاکرات کئےجائیں ۔

جلیلی نے خط میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی طرف سے ایران کے ایٹمی حقوق کے احترام پر بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

اس قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی نے اپنے خط میں ایران کی گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات پر تاکید کی تھی جس کا ایران نے مثبت اور تعمیری جواب دیا ہے۔
........ 
/169