14 فروری 2012 - 20:30

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اسکے جلد بازی کے فیصلوں سے شام میں خون کی ندیاں بہ سکتی ہیں۔

ابنا: چین کے نائب وزیر خارجہ کوئي تیانکائي نے خبردار کیا ہے کہ اگر سلامتی کونسل نے جلد بازی میں فیصلہ کیا تو شام میں نہایت خون خرابہ ہوگا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا کہ شام کے بارے میں احتیاط سے کام لے۔

یاد رہے چین اور روس نے شام کے خلاف امریکہ اور اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کی قرارداد کو ویٹو کردیا تھا اور تاکید کی ہےکہ شام کے مسئلے کو مفاہمت آمیز طریقے سےحل کیا جائے۔....... /169