13 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ایران نے بایولوجیکل دوائين بنانے میں علاقے میں پہلا اور نانو دوائين بنانے میں عالمی سطح پر دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔

ابنا: احمد شیبانی نے کہا کہ چند دنوں قبل ایران میں سینا دوکسوزم نامی سرطان کی دوا تیار کی گئي، یہ دوا انجکشن کے طور پر مریض کو لگائي جاتی ہے اور یہ دوا بنانے والی کمپنی کو امریکی کمپنی کے بعد سرطان کے علاج کے لئے نانو دوائيں بنانے والی دوسری کمپنی قراردیا گیا ہے۔

یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کی سربراہی میں مغربی ملکوں کی پابندیوں کے باوجود ایرواسپیس، ایٹمی شعبے ، اسٹم سلز ، نانو، مائکرو الکٹرانیکس، بایو ٹکنالوجی، دفاعی شعبوں، لیزر اینڈ آپٹکس اور دیگر متعدد سائنسی اور ٹکنالوجیکل شعبوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کو دراصل ایران کی ترقی سے خوف لاحق ہے اسی بنا پر امریکہ اور صہیونی ریاست ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کابہانہ بناکر اسکی مخالفت کررہے ہیں۔

عالم اسلام میں ایران کو سامراج کی مخالفت اور علمی و سائنسی ترقی کے میدان میں نمونہ عمل کے طور پر تسلیم کرلیا گيا ہے اور قومیں ملت ایران کی استقامت سے جرات وحوصلہ حاصل کررہی ہیں۔........ /169