13 فروری 2012 - 20:30

روس کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے حملے کی صورت میں اسے شدید جواب ملے گا۔

ابنا: نیکولائي ماکاروف نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ روس حقیقت پسندی سے ایران اور اسکے اطراف کے علاقوں کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ممکنہ جنگ کی صورت میں مختلف آپشنوں سے کام لے گا۔ ماکاروف نے ایران کی مسلح افواج کے بھر پور طرح سے آمادہ رہنے پرمبنی ایران کے اعلی حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے حکام کے بیانات پر ایرانی حکام کے رد عمل کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ ہم شام کے حالات کا بھی نزدیک سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ مغرب شام میں لیبیا کا سناریو دوہرا نا چاہتا ہے۔ ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے ایران کےخلاف کسی بھی طرح کے حملوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

احمد داود اوغلو نے واشنگٹن میں بین الاقوامی اور اسٹراٹیجک امور کے تحقیقاتی سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں کے نہایت تباہ کن نتائج ہونگے ۔ انہوں نے پرامن ایٹمی ٹکنالوجی حاصل کرنے کے ایران کے حق کی بھی حمایت کی ۔ یا د رہے امریکہ اور صہیونی ریاست ایران کو فوجی حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔....... /169