ابنا: پاکستانی وزيراعظم کو روسٹرم ميں کھڑا کرکے دو صفحات پر مشتمل فرد جرم پڑھ کر سنائي گئي. اين آر او فيصلے کے پيرا گراف 178پر عمل نہ کرنے پر فرد جرم عائد کي گئي. وزيراعظم گيلاني پاکستان کے پہلے چيف ايگزيکٹيو ہيں جن پر فرد جرم عائد کي گئي.
سات رکني بينچ کے سربراہ جسٹس ناصر الملک نے فرد جرم پڑھ کر سنائي جس پر تمام ججز نے باري باري دستخط کئے ہيں. وزيراعظم نے اپنے خلاف فرد جرم کي تحرير پڑھي ،اور پاکستانی وزير اعظم نے صحت جرم سے انکار کر ديا ہے. بعض ذرائع کے مطابق پاکستانی سپریم کورٹ اب ڈکٹیٹروں کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستانی سپریم کورٹ میں آج تک کسی دہشت گرد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی کو پھاکنسی دی گئی ہے۔....... /169