11 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک ضلع اٹک میں کالعدم ملک دشمن جماعت کے فرقہ پرستوں کی فائرنگ سے ایک مومن ناصر عباس زخمی ہوگئے.

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک کے مقام جھنڈ روڈ پر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شیعہ مومن ناصر عباس زخمی ہوگئے۔

ناصر عباس آفس سے اپنے گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ مومن ناصر عباس زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شیعہ مومن ناصر عباس کو تین گولیاں لگی ایک پیٹ میں اور دو کاندھے پے۔ فائرنگ کرنے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سرے عام کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی کاروائی میں تیزی انتہائی قابل تشویش ہے۔ حکومتی اور سکیورٹی ادارے فلحال دہشتگردوں کو لگام دالنے میں ناکام رہے ہے۔.......

/169