ابنا: اخبار کے مطابق یورپی یونین کے سربراہان کا اجلاس دہلی میں ہندوستانی حکام کے ساتھ ہوا جس میں بعض امور پر اتفاق ہوا لیکن ایران سے تیل کی خریداری کے معاملے پر فریقین کے درمیان اختلاف باقی رہا ، ہندوستانی حکام نے یورپی یونین کے رہنماؤں پر واضح کردیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھےگا اور اس سلسلے میں مغربی ممالک کا ہندوستان پر دباؤ بے فائدہ ہے۔....... /169
11 فروری 2012 - 20:30
News ID: 296107
ایک ہندوستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی طرف سے ایران سے تیل نہ خریدنے کے لئے ہندوستان پردباؤ بے فائدہ ہے اور ہندوستان ایران کے ساتھ اپنے تجارتی روابط جاری رکھےگا۔