ابنا: يہ تين دھماکے حلب شہر ميں ہوئے جن ميں متعدد عام شہري مارے گئے ہيں- يہ دھماکے ايک ايسے وقت ہوئے ہيں جب شر پسند گروہ الفاروق کے سرغنہ عبدالرزاق طلاس کو شام کے مغرب ميں سيکورٹي فورس کے ساتھ جھڑپ ميں ہلاک کرديا گيا تھا- اس لڑائي ميں جو حمص شہر ميں ہوئي عبدالرزاق طلاس کا اسسٹنٹ بھي مارا گيا ہے-
بدھ کو حمص ميں شرپسندوں اور مسلح افراد کے ساتھ لڑائي ميں شام کے تقريبا سو فوجي مارے گئے تھے مگر اس کے باوجود فوج نے اس شہر پر کنٹرول حاص کرليا تھا-
گذشتہ برس مارچ کے ميہنے سے شام ميں ہونےوالے بدامني کے واقعات ميں اب تک دوہزار شامي فوج مارے جاچکے ہيں -
.......
/169