ابنا: فارس نيوز ايجنسي نے ايک ہندوستاني عہديدار کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ جنوري دو ہزار بارہ ميں، ايران سے ہندوستان کي تيل کي برآمد ميں دسمبر دو ہزار گيارہ کے مقابلے ميں سينتيس فيصد اضافہ ہوا ہے - ہندوستان کي وزارت پٹروليم کے اس عہيدار نے بتايا کہ جنوري ميں ايران سے تيل کي برآمد بڑھ کے ساڑھے پانچ لاکھ بيرل روزآنہ ہوگئ جس سے دسمبر دو ہزار گيارہ کے مقابلے ميں سينتيس فيصد اضافے کي نشاندہي ہوتي ہے - ہندوستان جنوري کے مہينے ميں ايراني تيل کا سب سے بڑا خريدار رہا اور اس مہينے ميں ايران سے ہندوستان کي تيل کي برآمد چين سے بڑھ گئي - قابل ٍذکر ہے کہ امريکا اور يورپي يونين کي جانب سے پابندي کے اعلان کے باوجود اعداد و شمار بتاتے ہيں کہ جنوري ميں ايران سے مختلف ملکوں کي تيل کي خريداري ميں دسمبر کے مقابلے ميں نہ صرف يہ کہ کوئي کمي نہيں ہوئي ہے بلکہ بعض ملکوں کي ِخريداري بڑھ گئي ہے -
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ايک بار پھر اعلان کيا ہے کہ ايران کے خلاف امريکا کي جانب سے عائد پابنديوں ميں ہرگز شرکت نہيں کرے گا- ايران اور ہندوستان نے منگل کے روز اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ ہندوستان ايران سے تيل کي ِخريداري ميں پينتاليس فيصد قيمت روپئے ميں اور پچپن فيصد سونے کي شکل ميں ادا کرے گا.
.......
/169