8 فروری 2012 - 20:30

فرانس کے صدر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے تباہ کن اثرات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کا حل صرف سفارتکاری کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

ابنا:  فرانسیسی صدر نے فرانس کے یہودیوں کی کونسل سے کل رات خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو فوجی کارروائی کے ذریعہ متوقف کرنا تباہ کن ثابت ہوگا۔

سرکوزی نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی ایران کے ایٹمی معاملے کا حل نہیں ہے۔ اس معاملے کو صرف مذاکرات اور گفتگو کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔
........ 
/169