8 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالي وزيرستان میں ميران شاہ کے علاقے ميں ايک مکان پر امریکی جاسوس طيارے کے ميزائل حملے ميں4افراد ہلاک ہوگئے ہیں امریکی طیارے نے کل بھی شمالی وزیرستان میں حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق شمالي وزيرستان کے علاقے ميران شاہ بازار ميں ايک مکان پر جاسوس طيارے سے دو ميزائل فائر کئے گئے. حملے ميں مکان تباہ ہوگيا اور 4 افراد مارے گئے. بدھ کو بھي شمالي وزيرستان ميں امریکی جاسوس طيارے کے ميزائل حملے ميں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے تھے......... /169