ابنا: حیدر مصلحی نے سپاہ پاسداران کے ایئر مارشل ونگ میں عشرہ فجر کی تقریب سے خطاب میں اسلامی انقلاب کی تاریخ کے مختلف مرحلوں میں دشمنوں کی سازشوں کی وضاحت کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسی موثق اطلاعات ہیں کہ دشمن ایران کے نویں پارلیمانی انتخابات کے دوران بحران پیدا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نویں عام انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت دشمن کی شکست اور قوم کے اتحاد کاسبب بنے گي۔
انہوں نے اسلامی بیداری کو اسلامی انقلاب اور امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار و نظریات کا نتیجہ قرار دیا۔........ /169