6 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت پوری دنیا میں ہفتہ وحدت انتہائي جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ابنا: ہفتہ وحدت مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے خاص طور پر موجودہ زمانےمیں کہ جب اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمنان اسلام کی سازشیں اپنے عروج پر ہیں اور مختلف حربوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے استعماری طاقتیں اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے درپے ہیں۔

عرب اور اسلامی ملکوں میں اسلامی بیداری کی تحریکیں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور کئی ملکوں میں استعمار کے کھڑے کیے گئے بت عوامی طاقت سے پاش پاش ہو چکے ہیں اور بقیہ اپنے اقتدار کی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیے اپنے غیرملکی آقاؤں کو نہ صرف مدد کے لیے پکار رہے ہیں بلکہ خود بھی اپنے حقوق کی آواز اٹھانے والے حریت پسند عوام کو ظلم و ستم اور بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ان حالات میں حق طلب اور حریت پسند افراد کی ذمہ داریاں دوچند ہو جاتی ہیں۔ ایک طرف تو انہیں دشمن کی سازشوں کو سمجھ کر انہیں ناکام بنانا ہے اور دوسری جانب انہیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ جب وہ اسلام کی اعلی تعلیمات پر کاربند ہوں اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر اختلاف و افتراق سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ اور اس کے لیے ہفتہ وحدت بہترین موقع ہے۔ ...............

/169